؞   لال گنج: بہتر تعلیم کے لئے طلبہ نے اٹھائی آواز
۱۰ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

لال گنج (عبد الرحیم/حوصلہ نیوز): اسٹوڈنٹ فیڈریشن لال گنج نے بدھ کے روز تحصیل لال گنج میں تعلیم اور صحت کے بجٹ کو بڑھانے اور اس کی حالت بہتر کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 
سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اس مظاہرے میں سچد آنند یادون نے کہا کہ آج ہر جگہ احتجاج ہورہا ہے اور لوگ تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کو اچھا بنانے کی مانگ کررہے ہیں۔ فیڈریشن کے نائب صدر مزمل زاہد علی نے کہا کہ صوبائی ومرکزی دونوں سرکاریں ہم طلبہ کے ساتھ نا انصافی کررہی ہیں۔ سرکاریں  تعلیم کو مہنگا کر رہی ہیں .تعلیم کیلئے پوری دنیا میں ٤٠ فیصد خرچ کیا جارہا ہے اپنے دیش میں کیرل واحد صوبہ جہاں تعلیم اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ نوجوان تعلیم یافتہ ہوگا تو یہی دیش کا مستقبل ہوگا .اور جب دیش کا مستقبل تعلیم یافتہ ہوگا تو دیش ترقی کریگا .انہوں نے تعلیم اور صحت کے بجٹ کو اور بڑھانے کی مانگ کی ہے اور درجہ اول سے گریجواشن تک مفت تعلیم پر زور دیا ۔ 
اس موقع پر منیش چودھری ، مندیپ سنگھ .عا رض علی ، سورے پرتاپ یادو ، عاقب ، امجد شمس ، اسجد ، رنجیت آزاد ،پربھات وغیرہ موجود تھے۔


1 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.